اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی اسلام آباد منتقلی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے بڑااعلان کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی فیصلہ ہو گا قومی مفاد اور پی آئی اے کی بہتری کیلئے ہو گا۔ پیر کو سینٹ میں پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز کراچی سے اسلام آباد نہ منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرارداد پر بحث کے دوران بہت اچھی تجاویز سامنے آئی ہیں، ایک سروے رپورٹ بھی ہمارے سامنے

موجود ہے، اس ادارے کو ہم نے بہتر بنانا ہے، ایمریٹس ایئر لائنز کی بنیاد پی آئی اے نے رکھی تھی لیکن وہ آج ہم سے بہت آگے ہیں، ماضی میں ہم نے ہر معاملے کو سیاست کی نذر کیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو شمالی علاقوں سے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، خلیجی ممالک اور دیگر ملکوں کیلئے مسافر زیادہ ہوتے ہیں، اس وقت پی آئی اے کے 12 ہزار مستقل اور 6 ہزار ڈیلی ویجز ملازمین ہیں، 70 افسران کو تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…