ویلنگٹن ( آن لائن )نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ، جس میں انہوں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے دوران ان کی عوام کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانیوں کیلئے دل کی گہرائیوں سے ممنونیت کا اظہار کیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسنڈا آرڈن نے یہ پیغام جماعت اسلامی کے ڈپٹی چیف لیاقت بلوچ کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں پاکستان بھجوایا ہے۔جوابی
پیغام میں ان کا کہناتھا کہ اس سانحہ کرائسٹ چرچ پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی اطمینان کا ایک ذریعہ ہے اور میرے ملک کے عوام کیلئے حوصلہ مند ہے جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو ان کے پارٹنر کی جانب سے شادی کی پیش کش کی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیاہے اور وہ نہایت خوش بھی ہیں اور ان کی منگنی بھی ہو گئی ہے تاہم انہوں نے ابھی شادی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔