جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری ملزم سے مجرم ہو جائیں تو بلاول ہائوس سمیت ان کی تمام جائیدادیں ضبط ہو نی چاہئیں،سابق صدر کیخلاف بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیرجہازبرائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہاہے کہ ملک میں ہونے والی کرپشن نے سب کچھ تباہ کردیا ہے،پی پی پی والے بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، آصف زرداری ملزم سے مجرم ہو جائیں تو بلاول ہائوس سمیت ان کی جائیدادیں بھی ضبط ہونی چاہئیں۔

ملک سے کرپشن کا پیسہ لے جانے اور لانے کے لئے ایک ہی کمپنی استعمال ہوئی جس نے زرداری اینڈ کمپنی اور شریف برادران کے پورے ٹبر کے پیسے منتقل کیے،حکومت اگرگیس اوربجلی سستی کرے گی تو مزید قرضہ لینا پڑے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمندر میں تیل کی تلاش پر کام جاری ہے جمعہ کو میں خود سمندر میں تیل کی تلاش کے جہاز پر گیا تھا ، سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے 5500ہزار میٹر کے ڈرلنگ کرنا ہے ،کل تک 5392 میٹر ڈرلنگ کی جاچکی ہے بس اب مزید دو ہفتے میں تیل یا گیس کی مکمل تفصیلات مل جائیں گی ،قوم دعا کرے بڑی خوشخبری ملے ۔سمندر میں تیل کی تلاش میں جلد اچھی خبر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ کہوں گا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں خام تیل کی قیمت بڑھا دی جب عمران خان آئے تو 51ڈالر فی بیرل تھا اب 70 ڈالر تک پہنچ گیا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ٹی ٹی شریف نے کہاں کہاں سے پیسے بھیجے سب سامنے آرہا ہے اس سال پاکستان کو 9ارب ڈالر پرانے قرضے ادا کرنے ہیں اگلے سال دو برس میں 27 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں ،ہم آئی ایم ایف کے ہاس شوق سے نہیں گئے ،پرانے قرضوں کو ادا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم بجلی سستی کردیں تو مزید قرضہ لینا پڑے گا ۔گیس سستا کریں تو قرضہ لینا پڑے گا ،ہم 2021 تک سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کردیں گے ، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے چوری کا خاتمہ کریں گے ،مشکلات ہیں اس کا سامنا کرکے ہی آگے کامیابی ملے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…