اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس میں چھوٹ،پی آئی اے کا ریٹرن ٹکٹ بالکل مفت ،حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو حیران کن سہولیات دینے کی تیاری کرلی

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوورسیزپاکستانیوں سے حاصل زر مبادلہ میں اضافے کے لیے تجاویز وزیراعظم عمران خان کو پیش ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال نے بیرونِ ممالک سے پیسہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو غیرمعمولی سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز دے دیں۔

تجاویز پر عمل درآمد کی صورت میں10ارب ڈالر زرمبادلہ بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔میاں اسلم اقبال نے تجویز پیش کی ہے کہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کے بچوں کی نجی سکولوں کی فیس میں 25فیصد رعایت فراہم کی جائے اوراس ضمن میں پنجاب حکومت فیس میں رعایت دینے کے لیے قانون سازی کرے۔ انہوں نے غیر ملکی کرنسی بھیج کر گھر یا پلاٹ خریدنے والے پاکستانیوں کو ٹیکس میں 50فیصدرعایت دیے جانے کی تجویزبھی پیش کی اور ساتھ یہ بھی تجویز دی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں۔ایک تجویز یہ بھی دی گئی ہے کہ مقررہ شرح سے اوپر زرمبادلہ بھیجنے والے شخص کو پی آئی کا واپسی کا ٹکٹ دیا جائے اور زیادہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو خاندان کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں سیروتفریح کا پیکیج بھی دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کاعزم ظاہر کرچکی ہے اور موجودہ تجاویز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…