اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کی چوتھی اور پہلی منزل میں آگ لگی ہے، امدادی ٹیمیں دفتر خارجہ پہنچ چکی ہیں اور فائر بریگیڈ
کی گاڑیاں بھی وہاں پہنچ چکی ہیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ دفتر خارجہ کی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر لگی ہے اور اس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔