ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں اگلی تبدیلی کب ہونیوالی ہے؟ شیخ رشید نے خود ہی سب کچھ بتا دیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ تقریباً طے ہے اور یقینی طو رپر اس سے عام آدمی پر دبائو آئے گا ،جو بھی ٹی وی آکر چیخ رہا ہے سمجھیں وہ نیب کا خام مال ہے،ریلوے کی نجکاری نہیں ہو رہی اور ایسی باتیں صرف بکواس ہیں ،ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے پر ایک ارب روپے کا بوجھ بڑھ گیا ہے اگر کرائے بڑھانا پڑے تو اکانومی کلاس کے 50 روپے تک کرایہ بڑھائیں گے۔

اسد عمر جلد کابینہ کا حصہ ہوں گے،ملک کولوٹنے والوں کی کفن پر بھی جیبیں ہوں گی اور یہ فرشتوں سے بھی ڈیل کریں گے ،پاکستان کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور مضبوط فوج اور ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے اسے کرائے کے لوگوں کے ذریعے اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان 15جون کو سر سید احمد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے نے 45ارب روپے آمدن حاصل کی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4ارب روپے زیادہ ہے ،ہم نے 1700لیٹر ایندھن بچایا ہے اور تقریباً ایک ارب روپے کا سکریپ بیجا ہے ،کوشش ہے کہ ریلوے کے ملازمین کو ہیلتھ کارڈ مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سکھ تنظیموں نے ہمارے اقدامات کو سراہا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ ننکانہ صاحب میں فائیو سٹار ہوٹل بنائیں اور سوموار کے روز اسی تناظر میں ایک میٹنگ بھی ہے ۔ انہوں نے ریلوے کی نجکاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہو رہی یہ سب بکواس ہے ۔ گزشتہ حکومت میں وزیر ریلوے وزیر اعظم کے انتہائی قریب تھا ،اس سے پہلے کے وزیر کی بھی ایسی قربت تھی ۔

اس میں بھی شامل ہوں اور اگر یہ کہا جائے کہ ریلوے 30برس سے بر سر اقتدار تھی تو غلط نہ ہوگا لیکن نتیجہ صفر ہے ،12سے 14سال بعد ایم ایل ون کے معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں، چینی ذمہ داران نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے ۔اس منصوبے کے تحت 1800کلو میٹر ڈبل ٹریک بننے جارہا ہے اور اس میں کوئی کراسنگ اور پھاٹک نہیں ہوگا،سگنلنگ کا نظام جدید کیا جائے گا، ایم ایل IIاور IIکا بھی ٹینڈر لگا دیا ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلاب ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر 15روز میں عمل درآمد کی کوشش کریں گے، ریلوے ایس پی کو تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دیا ہے،سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش ہوگی، اس حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے داتا دربار خود کش حملے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دنیا میں ائیر سٹرائیک ، توپ خانے کی تو ٹیکنالوجی ہے لیکن خود کش حملے کو روکنے کی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ۔

یمن تباہ ہو گیا ، لیبیا ، عراق اور شام کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان میں تباہی پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے ، پاکستان کے پاس مضبوط فوج اور ایٹمی ٹیکنالوجی ہے ہے اس لئے اسے کرائے کے لوگوں کے ذریعے اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ انہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ یہ آج یا کل کی بات ہے اور یہ طے ہو جائے گا، وزیر اعظم نے سوموار کے روز میٹنگ بلائی ہے جس میں ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بحث ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے وزیر آ سکتے ہیں اور تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں ،اسد عمرجلد کابینہ کا حصہ ہوں گے اور عید کے بعد ہو سکتا ہے وہ کابینہ کا حصہ ہوں،اسد عمر ناتجربہ کار نہیں بلکہ قیمتی شخص ہے او رمیں نے اسے بطور وزیر کام کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ انہوں نے نواز شریف کی جیل روانگی کے حوالے سے کہا کہ انہیں جیل چھوڑنے جانے والے کی تعداد سے زیادہ تو میری افطار پارٹی میں لوگ تھے ۔

جب ڈرون سے کوریج ہو رہی ہو تو سمجھیں تعداد اتنی نہیں ہے جتنی دکھائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے سامنے کہا ہے کہ مہنگائی ہوئی ہے کیونکہ میں چاپلوسی منسٹر نہیں ہوں ،یہ مہنگائی گینگ آف فور کی وجہ سے ہوئی ہے جنہوں نے گِدھوں کی طرح ملک کے خزانے کو نوچا ہے ، ان کا ایجنڈا اور مطالبہ کیا کیا ہے صرف لندن جانا ہے ، میں انہیں کہتا ہوں کہ آئیں آپ لال حویلی آئیں ۔ انہوں نے شہباز شریف کے حوالے سے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ اس کی گوٹی فٹ ہو رہی ہے ایک نس گیا اور دوسرا پھنس گیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ عمران خان کی کچھ مجبوریاں ہیں ، عمران خان کو تباہ حال معیشت ملی ہے ، عمران خان نے ڈلیور کرنے کے لئے ایسے ایسے لوگ تبدیل کئے ہیں جو ان کے بہت قریبی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا علاج باہر ، بچے باہر ، کپڑے اورجائیدادیں باہر ہیں ،میں نے عمران خان سے کہا ہے یہ مر جائیں گے پیسہ نہیں دیں گے،ان کے تو کفن کی بھی جیبیں ہوںگی اور اس پر مختلف بینکوں کی چٹیں لگی ہوں گی یہ فرشتوں سے بھی ڈیل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچوں او ران کے بچوں کا کیس الگ ہے ، عمران خان کے بچوں نے ان کے بچوں کی طرح سرنگ نہیں لگائی یہ تو پیدا ہوئے تو انہیں چوری کے اربوں روپے جہیز میں ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو آدمی شام کو ٹی وی پر زیادہ چیخ رہا ہو سمجھے وہ نیب کا خام مال ہے اور شاہد خاقان عباسی بھی ایل این جی کیس میں نیب کا خام مال ہے او ران کی کوشش ہے کہ بچ جائیں ۔ انہوں نے جہانگیر ترین کے حوالے سے کہا کہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں جہانگیر ترین ایل بی ڈبلیو قرار پائے ۔

میری جہانگیر خان ترین سے دوستی نہیں لیکن وہ بہت کام کا آدمی تھا جو ضائع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے معاہدہ تقریباً طے ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے عام آدمی پر بوجھل ہوتے ہیں اور عام آدمی اس کے زیر اثر آتا ہے ، اسد عمر نے کوشش کی کہ عوام پر اس کا دبائو نہ آئے اور حفیظ شیخ کی بھی کوشش ہو گی کہ اس کا عام آدمی پر اثر نہ پڑے لیکن اس سے یقینی طو رپر عام آدمی دبائو میں آئے گا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…