لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کر دی ہے، جس کی وجہ سے یکم جولائی سے قبل تقریباً ڈیڑھ لاکھ اساتذہ ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کا نیا بحران پیدا ہو گا، اساتذہ کے مطابق وہ تمام اساتذہ جو 55 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور ریٹائر ہونے والے ہیں
نے مایوسی کے عالم میں تعلیم و تدریس کا عمل چھوڑ دیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں پیدا ہونے والا بحران فوری طور پر حل نہیں کیا جا سکے گا۔ دوسری طرف اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے قوانین کے پیش نظر از خود ریٹائرمنٹ لینے کے لئے کام شروع کر دیا ہے، ایسی صورتحال میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کے بڑے بحران کا خدشہ ہے۔