پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہنگائی کا احساس ہے، قرضے اتارنے کیلئے مشکلات برداشت کرنا ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کھل کربول پڑے،بڑا اعلان کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ہمیں احساس ہے،قرضے اتارنے کیلئے قوم کو مشکلات سے گزرنا پڑیگا،قوموں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں اور انشاء اللہ یہ ملک بھی بہتری کی طرف جائیگا،جہاں بھی ضرورت ہوگی نئے ہسپتال بنائیں گے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع دے گی اور اسی طرح ہم دیہات میں گائے بھینس دے کر گھرانوں کو خوشحال بنائیں گے،غریب عوام کیلئے سستے گھر کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کا جلد آغاز ہوجائیگا۔ جمعہ کو راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ غریب عوام کے گھر میں جب بیماری ہو تو اسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔وزیر اعظم نے کہاکہ ماں بچہ ہسپتال کیلئے ٹاسک فورس بنائی ہے، جہاں بھی ضرورت ہو گی نئے ہسپتال بنائیں گے، غریب آدمی کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو تو وہ ہر جگہ اپنا علاج کرا سکتا ہے۔ عمران خان نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع دے گی اور اسی طرح ہم دیہات میں گائے بھینس دے کر گھرانوں کو خوشحال بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے سر پر چھت ہو، ہم غریب عوام کیلئے سستے گھر کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کا جلد آغاز ہوجائیگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، مہنگائی ہونے کی وجہ قرضے ہیں اور ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے کہ ہم یا تو مزید قرضے بڑھنے دیں یا قیمتیں بڑھائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ گیس مہنگی ہے،

بجلی مہنگی ہے لیکن گیس اور بجلی اس لیے مہنگی ہوئی کہ یہ محکمے مقروض ہو چکے ہیں، پچھلا نظام ٹھیک نہیں تھا اس لیے قرضے چڑھ گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قرضے اتارنے کیلئے نظام ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قرضوں کے اترنے تک قوم کو مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوموں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں اور انشاء اللہ یہ ملک بھی بہتری کی طرف جائیگاانہوں نے کہاکہ جیسے جیسے نظام ٹھیک ہوتا جائے گا

پتا چل جائے گا کہ یہ ملک اللہ کی کتنی بڑی نعمت ہے۔شیخ رشید نے مد ر اینڈ چائلڈ ہا سپٹل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی میں پہلی بار احساس ہوا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے کتنی محنت کی۔ انہوں نے کہاکہ 20 سال بعد 400 کمروں کا ماں بچہ کا افتتاح عمران خان کر رہے ہیں،11 جدید آپریشن تھیٹر ہسپتال میں  بنائے جا رہے ہیں۔راولپنڈی عورتوں کی تعلیم میں  پہلے نمبر ہر ہے،9 ہزار کلومیٹر ریل کی لائن گورا دے کرگیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دو ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کھالیا پتہ نہیں اتفاق فانڈری میں چلاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…