اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 14 مئی کو طلب کر لیا،8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ جمعہ کو جاری ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی
وفاقی کابینہ اجلاس کو ملکی موجودہ نظام تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ اجلاس میں مدارس کو قومی دھارنے میں لانے پر اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی ۔ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،قومی ائیر لائین کے چارٹر اور ایریئل ورک لائیسنس کی تجدید پر غور ہوگا ،وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کے خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیگی ،وفاقی کابینہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور مصر کے نیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دے گی ۔چین کی جانب سے انسدادمنشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا