بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

کسی وزیر کی کرپشن کے ثبوت ہیں تو میڈیا پر لہراکردکھائیں کرپشن کرنے والے وزیر کو عہدے سے نہ ہٹاوٴ تو میرا گریبان پکڑ لینا۔۔ وزیراعظم کا بڑا اعلان

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے آدھا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی ، میٹنگ کے دوران میں نے نوٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد واور ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ وزیراعظم کا ملاقات میں کہنا تھا کہ میں اپنے وزیروں اور مشیروں کی

کارگردگی رپورٹ دیکھتا ہوں اگر کہیں کوئی بھی بدعنوانی پکڑی گئی تو رعایت نہیں دو ں گا بلکہ اس وقت اسے گھر بیج دوں گا۔ جس سے میرا رشتہ 30سال کا تھا میں نے اسے بھی نکال دیا ایسی صورت حال میں کس کو بھی معاف نہیں کروں گا ۔ معروف صحافی چوہدر غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر شراب خانہ کھولنے کا الزام لگایا گیا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ وہ ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور بہت محنتی ہیں۔وزیراعظم سےمیرا اس بات پر اتفاق ہوا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی وزیراعلی ، وزیر یا مشیر سے متعلق کوئی کرپشن ، بدعنوانی سے متعلق کچھ بھی ثبوت ہے تو اس میڈیا پر دکھائیں اگلے دن وہ عہدے پر نہیں ہو گا ۔ اور ایسا نہ کروں تو میرا گریبان پکڑ لینا لیکن اگر ایسا کچھ بھی نہ ہوا تو آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ آپ وزرا کو سپورٹ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…