جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ایفی ڈرین کیس کے ملزمان کو وفاقی حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) ایفی ڈرین کیس میں نامزد اہم ملزم کو وفاقی حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں اہم ترین ذمہ داریاں دے دی گئیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم انصار فاروق چوہدری کو وفاقی وزیر برائے صحت کی سربراہی میں بنائی جانے والی اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی کا رکن تعینات کیا گیا جو اسلام آباد میں ہپیٹائٹس کنٹرول پروگرام کے نفاذ کے لیے کام کرے گی۔

انصار فاروق چوہدری کو ایفی ڈرین کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا جس میں وزارت صحت نے محدود پیمانیپر درآمد کیا جانے والا کیمیکل ایفی ڈرین، دو ادویہ ساز کمپنیوں ایم/ایس برلکس اور ڈینیس کو 9 ہزار کلو کی مقدار میں جاری کیا تھا جسے مبینہ طور پر منشیات اسمگلروں کو فروخت کردیا گیا۔انصار فاروق چوہدری کو ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام کی کمیٹی کے ملکی سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ سرور فاؤنڈیشن میں بھی اس پروگرام سے منسلک تھے۔خیال رہے کہ سرور فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جسے گورنر پنجاب چوہدری سرور چلاتے تھے لیکن 24 اپریل کو انہوں نے اپنے آپ کو ان تنظیم کے معاملات اور عطیات جمع کرنے کی مہم سے علیحدہ کرلیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی ملزم انصار فاروق چوہدری کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ اسی کیس میں نامزد شریک ملزم ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ) کی حیثیت سے شریک ملزم اسد حفیظ کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔وزارت صحت کی ڈائریکٹر کووآرڈینیشن آئی سی ٹی ڈاکٹر شبانہ سلیم کے مطابق مذکورہ ٹوٹیفیکیشن وفاقی وزیر کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کمیٹی کے کسی رکن کی ایفی ڈرین کیس میں نامزدگی کا علم نہیں۔یاد رہے کہ انصار فاروق چوہدری اور اسد حفیظ اور دیگر جس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین شامل تھے، کا نام انسدادِ منشیات فورس کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر اور اس کے چالان میں شامل تھا۔

انسدادِ منشیات فورس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا تا ہم اتفاقی طور پر ڈینیس فارما سوٹیکل کے فاروق چوہدری اور برلکس فارما کے حفیظ اور افتخار بابر کو 10 دسمبر 2012 کو ضمانت پر ریا کردیا گیا تھا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان کو یہ ایفی ڈرین کا یہ کوٹہ عراق اور افغانستان و

برآمد کرنے کے لیے وزات صحت کی جانب سے فراہم کیا گی تھا۔اس بارے میں جب انصار فاروق چوہدری سے بات کی گئی تو انوں نے کہا کہ ان کا نام ان کی مہارت کی بنا پر کمیٹی میں شامل کیا گیا کیوں کہ وہ پہلے ہی سرور فاؤنڈیش میں انسدادِ ہیپیٹائٹس پروگرام سے منسلک تھے۔۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…