اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز ایسوسی ایشن عارف شاہ گرفتار ،نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین آل پاکستان سٹورز ایسوسی ایشن عارف شاہ کو ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کچھ دیر قبل ہیڈ آفس سے گرفتار کر کے تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ عارف شاہ نے گزشتہ روز انکشاف کیا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں کوئی سامان دستیاب نہیں ہے اور جتنا بھی سامان پڑا ہے وہ باہر سے لایا گیا۔