اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج راولپنڈی میں مائوں اور بچوں کے جدید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اسپتال کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی، پانچ ارب 94کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج راولپنڈی میں مائوں اور بچوں کے جدید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 200 بیڈز کے نئے اسپتال کا سنگ بنیاد آج شام کو راولپنڈی میں رکھا جائے گا۔وزیر اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے ، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان
بزدار،وفاقی وزرا شیخ رشید ،طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر ظفراللہ شریک ہوں گے۔ہسپتال کی تعمیر دوسال میں مکمل ہوگی، 5ارب 94کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے، گائنی اسپتال اصغرمال روڑپر 105کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، روزانہ5100خواتین کا علاج ہوگا۔اسپتال میں 25 بیڈ کی ایمرجنسی، جدید آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز، انتہائی نگہداشت یونٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں اسپتال کا منصوبہ 2020یں مکمل ہوگا۔