اسلام آباد،لاہور، سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)داتا دربار دھماکے کے وقت خود کش بمبار نے جو چپل پہن رکھی رکھی تھی وہ بھارتی برانڈ کی نکلی،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں،فرانزک سائنس ایجنسی ابتدائی رپورٹ آج اعلیٰ حکام کو ارسال کریگی۔
دریں اثنا داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں زخمی ہونیوالا مزید ایک اہلکار دم توڑ گیاجس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11ہو گئی ۔شہید کانسٹیبل صدام خود کش دھماکے کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگیاتھااور اسے میوہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی جہاں وہ دم توڑ گیا۔سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 5جبکہ مجموعی تعدا د11ہوگئی۔علاوہ ازیں دھماکہ میں سرگودھا کے شہید ہونے والے پولیس ملازم حوالدار کو اس کے آبائی علاقہ میں پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ سیال مور بخشا کالونی کا ایف اے پاس محمد گلزار علی جنوری 2003 میں پولیس میں بھرتی ہوا اور ایک سال قبل حولدار محمد گلزار علی لاہور ٹرانسفر سے ایلیٹ فورس دیوٹی کرتے ہوئے ایک روز قبل دوران ڈیوٹی دیگر ساتھی اہلکاروں اور شہریوں کے ہمراہ داتا دربار کے باہر خودکش دھماکہ میں جام شہادت نوش کر گیا جس پر شہید جوان حولدار گلزارعلی ولدذوالفقارعلی 1999/HC کی میت لاہور میں اجتماعی نماز جنازہ کے بعد سرگودھا اس کے آبائی گاوں لائی گئی جہاں شہیدکی نمازجنازہ آبائی علاقہ سیال موڑ موضع بخشا کالونی میں ادا کی گئی اور پولیس دستے نے سلامی بعدمیت آبائی چک 69 جنوبی لے جائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد پورے پولیس اعزاز کے ساتھ شہید جوان کو سپردخاک کر دیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ میں پولیس افسران ملازمین،شہریوں ،عزیزوں،معززین اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید جوان کی خدمات کو سراہا۔