اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان ملکی تاریخ میں پہلے وہ وزیر اعظم بن گئے جو قومی اسمبلی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان ایوان زریں کا اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان میں پہنچے ۔
اور حکومتی اراکین سمیت اپوزیشن کے اراکین کو دیکھ کر جائزہ لیا اور اپنی کرسی پر براجمان ہوگئے ۔ عمران خان ملکی تاریخ میں پہلے وزیراعظم بن گئے جو ایوان میں پہلی بار اجلاس شروع ہونے سے پہلے پہنچے ۔اس سے قبل دیگر وزیر اعظم اجلاس کے دوران آتے تھے ۔دریں اثناوزیر اعظم عمران خان نے ہستے مسکراتے ہوئے رپورٹرز کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنا تو بہت ہی آسان کام ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو راستے میں رپورٹرز نے وزیر اعظم سے ان کا حال احوال جانچا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے رپورٹرز کو ہنستے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ٹھیک ہیں ۔ ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اپوزیشن کرنا یا پھر حکومت کرنا آسان ہے جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنا تو بہت ہی آسان ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میرے روزے اچھے گزر رہے ہیں ۔