منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی حاصل ،بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (سی پی پی )پاکستان کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے ذیلی ادارے کا ایک بار بھاری اکثریت سے رکن منتخب کرلیا گیا۔ اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی اور سماجی کونسل میں خفیہ رائے شماری میں پاکستان نے 48 ووٹ حاصل کئے اس طرح وہ 18 رکنی ناکوٹک ڈرگ کمیشن کا پھر رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کی رکنیت کی میعاد یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2023 تک ہوگی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں اس کامیابی سے عالمی ادارے میں پاکستان کے مثبت کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس کامیابی میں پاکستان کو دنیا کے تمام خطوں سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس انتخاب کے ذریعے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں میں پاکستان کے کردار اور ریکارڈ پر بین الاقوامی برادری کو اعتماد حاصل ہے۔پاکستان 2008 سے مسلسل اس کمیشن کا حصہ ہے جسے 1946 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کمیشن اقوام متحدہ کو بین الاقوامی ڈرگ کنٹرول کے معاہدوں پر عملدآمد کیلئے نگرانی میں معاونت کرتا ہے۔ 2017 میں کمیشن نے اپنے 60 ویں سیشن میں اتفاق رائے سے ایک قرار داد کی منظوری دی تھی جس کا عنوانپاکستان نے نے تجویز کیا تھا۔ پاکستان نے اس سال11سے 13 فروری تک اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے ماہرین کے گروپ کی کانفرنس کی میزبانی کی جس افغانستان، ایران، قزاقستان، جمہوریہ کرعز، تاجکستان، ترکمنستان اور ازبکستان نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…