اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تقرری کی منظوری کے بعد بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیتے ہوئے معاملہ وزارت قانون اور وزارت خزانہ کو رائے دینے کیلئے بھجوادیا اور ساتھ میں سمری میں اعتراض بھی لگایا کہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے علی ارشد حکیم کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی ارشد حکیم کی براہ راست تقرری کو روکنے اور کمپیٹیشن پراسس سے بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیر قانون نے شبر زیدی کو کمپیٹیشن پراسس کے عمل سے بچانے کیلئے بغیر تنخواہ بھرتی کرنے کی رائے دی تھی ۔شبر زیدی کی بغیر تنخواہ چیئرمین ایف بی آر تقرری پر منظوری لینے کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔