جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ‘‘ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میںارکان اسمبلی پھٹ پڑے جانتے ہیں آگے سے عمران خان نے کیا جواب دیا؟

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے ،پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے،غیر منتخب لوگوں کے بجائے عوامی نمائندوں کو موقع دیا جائے تو اچھے نتائج آئیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اجلاس کے دور ان ارکان اسمبلی غیر منتخب لوگوں کی کابینہ میں شمولیت پر پھٹ پڑے۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہاکہ پیراشوٹرز کی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نامناسب ہے۔ارکان نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں میں عوام کے نمائندوں کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔ ارکان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں اہل لوگ موجود ہیں، غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرنا ناقابل قبول ہے۔ارکان اسمبلی نے کہاکہ اپوزیشن کو خود تنقید کا موقع دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ آپکے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن کچھ سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ اسد عمر کو تبدیل کرنا بھی سخت فیصلہ تھا، اسد عمر آج بھی میرا رائٹ ہینڈ ہے۔وزیراعظم نے ارکان کو اجلاس ختم ہوتے ہی حلقوں میں جانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اپنے حلقوں میں جائیں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر رمضان پیکیج پر عملدرآمد کرائیں۔ارکان قومی اسمبلی نے نے نیا بلدیاتی نظام لانے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔ پرویز خٹک نے کہاکہ پنجاب کا بلدیاتی نظام اچھا ہے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین نے اسد عمرکونکالنے کا شکوہ کردیا ، رکن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے سوال کیاکہ بتائیں اسد عمرکوکیوں ہٹایا گیا ہے ؟ وزیر اعظم نے کہاکہ اسد عمر تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،آپ مشورہ ضروردیں لیکن آخری فیصلہ میراہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میں نے عوام کوجواب دینا ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…