اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں،امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی کی ہی اپیل کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریری جواب میں بتایاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا معاملہ مسلسل امریکی حکام سے اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے
کہاکہ ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل مسلسل ڈاکٹر عافیہ کا دورہ کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے امریکہ کو درخواست کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ امریکہ سے بیرون ملک فوجداری سزاؤں کے بین الامریکہ کنونشن 1993 کے تحت درخواست کی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ فوجداری سزاؤں کے بین الامریکہ کنونشن 1993 کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔