اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران سے متعلق فیصلے نامنظور، وزیراعظم عمران خان امریکہ اور یورپ کے سامنے ڈٹ گئے،ہم یہ کام ہر صورت کرینگے، بڑا فیصلہ کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہش ظاہر کر دی،حکومت نے امریکا، یورپی کونسل اور دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے،پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن مکمل کرنے کا خواہش ظاہر کر دی اور ا س سلسلے میں، حکومت نے امریکا، یورپی کونسل اور
دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے، گیس کی قیمت خرید نظرثانی کا عمل بھی شروع کیا جائے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایران کیساتھ مل کر امکانات تلاش کئے جائیں۔عمران خان نے کہاکہ ایران پر عالمی پابندیاں منصوبے پرذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں۔