اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہےکہ شہباز شریف نے جو معاملات چلانے تھے وہ پیسے واپس کرنے پر چلانے تھے۔لیکن نواز شریف ، مریم نواز نے انکار کر دیا اور آصف زرداری نے بھی انکار کیا ۔
کیونکہ عمران خان کہتے تھے کہ عوام میں اس بات کا اعتراف کریں کہ آپ لوگوں نے کرپشن کی اور اب پیسے واپس لوٹا دئیے ہیں۔تاہم نواز شریف نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ایسا کرنے سے تو انہوں نے اعتراف جرم کر لینا تھا۔شہباز شریف نے اپنے داماد سے متعلق بھی بات کی۔ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جو کہتے تھے کہ میں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا تو وہی یہ بات تھی کہ پیسے واپس کر کے اعلان کرنا ہے یا نہیں اور یہیں سے بات آگے نہیں بنی اور عمران خان جو کہتے ہیں کہ میں نے این آر او نہیں دینا تو وہ دراصل یہی کہتے ہیں کہ اگر شریف خاندان پلی بارگین کر کے ملک سےباہر چلا گیاتو قوم کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ میں نے تو یہی نعرہ لگایا تھا کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو گا۔اس لیے اگر انہوں نے پیسے واپس کرنے بھی ہیں تو ساتھ کرپشن کرنے کا بھی اعتراف کریں۔یاد رہے کہ شہبازشریف اس وقت لندن میں موجود ہیں اور نوازشریف آج شام ضمانت کی مدت ختم ہونے پر واپس جیل چلے جائینگے۔