کراچی (آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست وزارت پٹرولیم، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین کو 16 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے وزار ت پٹرولیم
،وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ،عدالت نے فریقین کو 16 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔جسٹس محمد علی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ قبل بھی نوٹس جاری کیا تھا جواب جمع نہیں کرایا ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرایا جائے۔