بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی لڑکیوں سےغیر قانونی کام کرانے والا چینی گروہ کاسرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا نکلا؟‘ ملزمان لڑکیوں کے گھر والوں کو ماہانہ کتنی رقم بھجواتے تھے؟سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پاکستانی لڑکیوں سے شادی اور انہیں چین لے جا کر غیر قانونی کام کرانے والے چینی گروہ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے ہیں ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے مطابق مکروہ دھندے میں ملوث 8 چینی باشندوں کے 4 پاکستانی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گروہ کا سرغنہ پنجاب پولیس کے آفیسر کا بیٹا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم فرار ہوگیا تھا ،جس نے فرار

کے بعد 13 مئی تک عبوری ضمانت کرائی ہے جبکہ دیگر ملزمان میں قیصر، کاشف نواز، اسماعیل یوسف اور زاہد مسیح شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو چین لے جا کر ان سےمکروہ دھندہ کراتے تھے اور لڑکیوں کے گھر والوں کو ماہانہ 50 ہزار روپے بھجواتے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شادی میں بھی شرکت کی ،جس کے دوران ملزمان کے کوائف جمع کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…