پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پٹرول پر 28 روپے 39 پیسے فی لٹر ٹیکس وصول ،حکومت نےقومی اسمبلی میں بڑا اعتراف کرلیا

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ 28 روپے 39 پیسے فی لٹر ٹیکس عوام سے وصول کیا جارہا ہے۔قومی اسمبلی میں وزارت پیٹرولیم نے فی لٹر پر وصول ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کردیں جس کے مطابق 28 روپے 39 پیسے فی لٹر ٹیکس عوام سے وصول کیا جارہا ہے ۔بتایاگیا کہ پٹرول پر فی لیٹر 2.77 روپے کسٹم ڈیوٹی لی جاتی ہے۔

بتایاگیاکہ 12.12 روپے پٹرولیم لیوی کی مد میں فی لٹر لیا جارہا ہے، بتایاگیاکہ جی ایس ٹی کی مد میں 13 روپے 50 پیسے فی لٹر لیا جارہا ہے۔دریں اثناپاکستان مسلم لیگ (ن)نے گورنر اسٹیٹ بینک سے جبری طور پر استعفیٰ لئے جانے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ پیر کو تریک التوا خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر کی جانب سے جمع کرایا گیا۔تحریک التواء میں کہاگیاکہ حکومت کا اقدام اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کی خلاف ہے، بڑھتا ہوا افراط زر اور آء ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ اقدام عدم استحکام کا باعث بنے گا۔تحریک التوا کے مطابق آء ایم ایف کے عہدیدار کو اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنا سے بہت سے سوالات جنم لے رے ہیں۔تحریک التوا میں کہاگیاکہ ایوان کی معمول کی کارواء معطل کرکے قومی اور عوامی اہمیت کے حامل اس معاملے پر بحث کی جائے۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو مزید 13مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔پیر کو قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو مزید 13مئی تک جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا ۔اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت قانون سازی اوردیگر ملکی اہم امور پر بحث کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں 11بجے سے 2بجے تک ایوان کی کاروائی چلائی جائے گی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک ،غلام سرور خان،شیریں مزاری وزیر ، اعجاز شاہ وزیر داخلہ، اعظم خان سواتی ،علی محمد خان ،اقبال محمد علی ،مرتضیٰ جاوید عباسی ، رانا ثنااللہ سید غلام مصطفی شاہ اور شازیہ مری نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…