اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رانا مبشر کا کہنا ہے کہ 15سال میں اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا اس کے بعد یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام معاملات 7،8ماہ میں حل ہو جائیں گے۔گزشتہ حکومتوں نے جو قرضے لیے تھے اب وہ واپس تو کرنے ہی ہیں اور یہاں پر ایک بہت اہم چیز ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری 8 ماہ میں اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے تھے
کہ اگلی جو بھی حکومت بھی آئے اس کے لیے کام سیدھا کرنا مشکل ہوجائےاور جب تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو حکومت سنبھالنے کے بعد ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا تاہم یہاں پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے قبل ان تمام چیزوں کی تیاری کیوں نہیں کی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت چلانے میں کئی دشواریوں کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں سخت عوامی ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔