منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پی ٹی ایم کے مطالبات بڑی حدتک درست مگر۔۔۔!!! سابق سٹیشن چیف آئی ایس آئی اسلام آبادمیجر عامر بھی بول پڑے

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)آئی ایس آئی اسلام آبادکے سابق سٹیشن چیف اور ممتاز قومی شخصیت میجرعامر نے کہاہے کہ قرآن کریم کی فضیلت اتنی ہے کہ جس اندھیر ی رات میں یہ اترے اسے لیلتہ القدر بنادیتی ہے جن دلوں ،ذہنوں اور زبانوں پر اترے وہ کس قدر روشن ہونگے ہمارے معاشرہ کو تعصبات ،نفرتوں اور فتنوں وفساد جیسی بیماریاں لاحق ہیں ان تمام کانسخہ فضیلتوں کی یہ کتاب ہے۔

وہ گذشتہ روز مرکز اشاعت القرآن گلبہار میں درس قرآن کے موقع پر خطا ب کررہے تھے۔ واضح رہے کہ اس مرکز میں حاجی خلیل الرحمان گذشتہ پچیس سال سے درس قران میں مصروف ہیں بعدازاں میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے میجرعامر نے کہاکہ پختون تحفظ موومنٹ کے مطالبات بڑی حدتک درست مگر ان کی ٹائمنگ غلط اور ان کے جلسوں میں لگنے والے نعرے انتہائی قابل اعتراض ہیں یقینا قبائلی اضلاع میں لوگوں کانقصان ہوا ،گھربھی اجڑے ،مارکیٹیں بھی گریں لوگ بھی غائب ہوئے مائنزبھی ہیں مگر سوال یہ ہے کہ یہ سب کچھ کیوں ہوا فوج نے تو ملک اورلوگوں کو بچایا جب بھی فوجی آپریشن ہوتاہے اضافی نقصانات لازمی ہوتے ہیں۔ قران بھی اس کو مانتاہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ اضافی نقصان پرویز مشرف اورراحیل شریف کے دور میں ہوا جب سے جنرل باجوہ آئے ہیں ۔بمباریاں بند ہوچکی ہیں ،چیک پوسٹیں کم یا ختم کی جاچکی ہیں کارڈ سسٹم ختم ہوچکاہے آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں کارویہ بدل چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ محدودمفاہمت کی جو پالیسی بلوچ انتہاپسندوں اور پنجابی طالبان کے لیے تھی جنرل باجوہ کے دور میں ہیں اس کاسلسلہ پختونوں تک پھیلا دیا گیاہے ،افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں افغانستان میں بھی امن کی خاطر طالبان اور امریکی مذاکرات میں موجودہ عسکری قیادت کے مثبت رول کاسب اعتراف کررہے ہیں تو پھر سوچنے کی با ت ہے کہ پاکستان اور فوج کے خلاف مہم جوئی اب کیوں کی جارہی ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ موجودہ فوجی قیادت مرہم پٹی کاکام کررہی ہے ان کی تائید کرنی چاہئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم کے نوجوان خود کو پختونوں اور پاکستان کامستقبل بنائیں انہیں سمجھ لیناچاہئے کہ پختونوں کے درمیان پاکستان اور فوج سے نفرت کاسودا نہ کل بکا تھا نہ ہی اب بکنے والاہے بھارت کے ساتھ حالیہ چندروزہ کشید گی کے دوران کون سا پختون گھرتھا جس میں فوج اور پاکستان سے لازوال محبت کے مناظر دیکھنے کو نہیں ملے ،پاکستان خان ،فوج خان ،کشمیر خان اور لاہور خان جیسے نام پورے پاکستان میں صرف قبائلی اضلا ع میں ملیں گے جو ان کی حب الوطنی کاسب سے بڑا ثبوت ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…