جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بلاتفریق و امتیاز کسی کو نہ بخشا جائے، وزیراعظم عمران خان نے بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کریگی۔ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بلکہ اداروں کو تباہ کیا ہے اور عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کریگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…