پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہا ئوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد ،گزشتہ حکومتوں نے صرف آسان کام کیے ہم مشکل کام کریں گے،عمران خان کا اعلان

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں سارے مشکل کام ہم کریں گے، 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائے گا حکومت صرف مدد کرے گی،جب ریاست کمزور افراد کی ذمہ داری لیتی ہے تو اللہ ان کی مدد کرتا ہے،ہمارا نظام مغربی معاشرے نے اپنایا ہوا ہے جہاں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا تھا۔

مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور اس ریاست نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھایا جس کے بعد مدینہ کی ریاست ایک مضبوط ریاست بنی،نیا ہاسنگ اسکیم کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا یہاں 40 صنعتیں صرف تعمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔رینالہ خورد میں نیا ہائوسنگ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹر بنائے گا حکومت صرف مدد کرے گی۔ گزشتہ حکومتوں نے صرف آسان کام کیے ہم مشکل کام کریں گے۔انہوں نےکہا کہ محمود الرشید کہتے ہیں 50 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ بہت مشکل ہے۔ اگر یہ منصوبہ آسان ہوتا تو ماضی کی حکومتیں اس پر عمل کر چکی ہوتیں۔ جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے کہا کہ جب ریاست کمزور افراد کی ذمہ داری لیتی ہے تو اللہ ان کی مدد کرتا ہے۔ ہائوسنگ منصوبہ پر تیزی سے کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا نظام مغربی معاشرے نے اپنایا ہوا ہے جہاں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا تھا۔ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی اور اس ریاست نے کمزور طبقے کو اوپر اٹھایا جس کے بعد مدینہ کی ریاست ایک مضبوط ریاست بنی۔انہوں نے کہا کہ نیا ہاسنگ اسکیم کے منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا ۔

یہاں 40 صنعتیں صرف تعمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں اور جب گھروں کی تعمیر شروع ہو گی تو مزید 40 صنعتیں کھلیں گی جسے لوگوں کو روزگار ملے گا۔عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقہ گھر نہیں بنا سکتا اس کی ذمہ داری ریاست لیتی ہے۔ کچی آبادیوں میں پہلے سے بنے ہوئے گھروں کے اوپر بھی گھر بنائیں گے جبکہ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے لیے فلیٹس بنائے جائیں گے اور کچی آبادیوں کے لیے چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے لوگوں کو قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…