جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مذہبی اقلیتوں کوآزادی نہ دینے کا الزام ،51یورپی اراکین پارلیمنٹ کاعمران خان کودھمکی آمیز خط

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)مذہبی اقلیتوں کو آزادی نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے 51یورپی اراکین پارلیمان نے وزیر اعظم پاکستان کو دھمکی آمیزخط تحریرکیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ اگر مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی پامالی بند نہ کی گئی تو پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلم اکثریت اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے گا تاہم پچھلی سات دہائیوں کے دوران، مرحلہ وار ایک ایسا نظام قائم ہوا جس میں اقلیتوں کے ساتھ سماجی، سیاسی اور معاشی سطح پر امتیازی سلوک کو تقویت دی گئی اور نتیجتاً انتہا پسند گروہوں کی حوصلہ افزائی ہوئی،میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمان کے 51 ارکان کی جانب سے لکھے گئے مشترکہ خط میں کہاگیاکہ اگر مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی پامالی بند نہ کی گئی تو پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے ختم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔اراکین پارلیمنٹ نے اپنے خط کا آغاز پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کے واقعات پر شدید تشویش کے اظہار سے کیا ۔ خط کے مطابق پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے ایک ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلم اکثریت اور مذہبی اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے گا تاہم پچھلی سات دہائیوں کے دوران، مرحلہ وار ایک ایسا نظام قائم ہوا جس میں اقلیتوں کے ساتھ سماجی، سیاسی اور معاشی سطح پر امتیازی سلوک کو تقویت دی گئی اور نتیجتاً انتہا پسند گروہوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

دو صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا کہ 1949 میں قراداد کے مقاصد نے یہ طے کر دیا تھا کہ مستقبل کا پاکستانی آئین نظریاتی غلبہ کے تحت تشکیل پائے گا، لہذا آج پاکستانی قوانین جانبدار ہیں۔ خط میں احمدیوں کے خلاف مبینہ پرتشدد واقعات اور مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے حوالہ سے امتیازی قوانین کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسی قوانین کی بدولت انتہا پسندوں کو بلا روک ٹوک مذہبی اقلیتوں پر حملے کرنے کی طاقت ملتی ہے۔

ان قوانین کے مسلسل غلط استعمال کے باوجود انہیں ختم کرنے کی کوشش نہ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ریاست ان کے حق میں ہے،خط میں جبری تبدیلی مذہب کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ موومنٹ فار سالڈیریٹی اینڈ پیس کی رپورٹ کے مطابق ہر برس مسیحی اور ہندو مذاہب سے تعلق رکھنے والی ایک ہزار لڑکیوں کو، جو اکثر نابالغ ہوتی ہیں، اغوا کیا جاتا ہے اور جبراً مسلمان کر کے ان کی شادی کر دی جاتی ہے۔ اسی طرح انتہائی طاقتور انتہا پسند گروہوں کی جانب سے اقلیتوں پر تشدد اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں کے واقعات سالہا سال سے جاری ہیں۔

خط کے مطابق شہری و سیاسی حقوق کا اعلامیہ ان ستائیس عالمی دستاویزات میں شامل ہے، جن پر عملدرآمد یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (جی ایس پی پلس) کی شرائط میں شامل ہے۔ اگر شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقو امی اعلامیے کی خلاف ورزی، خصوصاً مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی پامالی، اسی طرح جاری رہی تو یورپی کمشن سے یہ مطالبہ کہا جائے گا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو حاصل تجارتی مراعات اس وقت تک معطل کر دی جائیں جب تک پاکستان شہری و سیاسی حقوق کے اعلامیے پر حقیقی عملدرآمد کی یقین دہانی نہیں کراتا۔

لہذا ارکان پارلیمان اسلامی جمہوریہ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس آئینی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو منہدم کر دے جو مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کا باعث بن رہا ہے۔مندرجہ بالا خط کے ساتھ ایک اور خبر شائع کی گئی ہے جس کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سن 2019 کی رپورٹ میں پاکستان کو ایک مرتبہ پھرخصوصی تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستان کو متعلقہ پابندیوں سے بچاؤ کا پروانہ جاری نہ کرے۔ رپورٹ میں ان چالیس افراد کا حوالہ دیا گیا جنہیں توہین رسالت کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا جائے اور سپریم کورٹ کے سن 2014کے فیصلہ کے مطابق مذہبی اقلیتوں کے لیے قومی کمشن قائم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…