لاہور(سی پی پی ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نئے نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں با اختیار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے لوکل گور نمنٹ بل 2019 پردستخط کر دیے۔ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام دو درجوں پر مشتمل ہے۔نئے بلدیاتی نظام کے مطابق شہروں میں میونسپل اورمحلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل
اورویلج کونسل ہوگی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح پرمنتقل کر نے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو مضبوط کر رہے ہیں۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نئے نظام میں مقامی سطح پرعوامی نمائندے صحیح معنوں میں با اختیار ہوں گے، عوامی سطح پرپائیدار خدمت کویقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے۔