اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کارڈز پر پھر سے ٹیکس ختم کروانے کی کوشش، شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے فیصلے کو بحال کرنے کی اپیل۔نجی ٹی وی کے مطابق موبائل فون کارڈز پر دوبارہ سے ٹیکس عائد کر دئیے جانے کے بعد ایک شہری کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
شہری نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون کارڈز پر عائد کر دیے جانے والا ٹیکس ختم کر دیا جائے۔ موبائل فون کارڈز پر عائد ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے کیا گیا فیصلہ بحال کیا جائے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے موبائل کارڈز پر ٹیکس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔