پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

(ن) کی تنظیم نو کر دی گئی،نئے سیکرٹری جنرل، سینئر نائب صدر ،پنجاب کے صدر،سمیت 16مرکزی نائب صدور کابھی اعلان، مریم نواز اورحمزہ کابھی اہم عہدوں پر تقرر

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل، شاہد خاقان عباسی کو مرکزی سینئر نائب صدر،مریم نواز او رحمزہ شہباز کو نائب صدور،رانا ثنا اللہ صدر پنجاب،مفتاح اسماعیل کو سندھ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا،13رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے،اسحاق ڈار کو بین الاقومی امور کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے

صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی مشاورت کے بعد مرکزی او رصوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی عہدیداروں میں احسن اقبال سیکرٹری جنرل،شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر صدر،جبکہ 16نائب صدور میں مریم نواز، حمزہ شہباز، عابد شیر علی، ایاز صادق، چوہدری برجیس طاہر، ڈاکٹر درشن لال پنچھی، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ دورانی، رانا تنویر حسین اور سردار مہتاب احمد خان شامل ہیں۔مریم اونگزیب کوسیکرٹری اطلاعات جبکہ پرویز ملک سیکرٹری فنانس مقرر کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو صدر انٹر نیشنل افیئرز مقرر کیا ہے جبکہ نو رالحسن تنویر سیکرٹری جنرل،بلیغ الرحمن، عطا ء اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹریزجنرل،بلال اظہر کیانی، فرحان ظفرجھگڑا اور سورتھ تہیو کو اسسٹنٹ سیکرٹریزجنرل، عباس آفریدی اور طلال چوہدری کو جوئنٹ سیکرٹریز تعینات کر دیا گیا۔ طارق فاطمی سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ، مس شازا فاطمہ خواجہ کو سیکرٹری پارلیمنٹری افیئرز، مس عائشہ رضان فاروق کو سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ٹریننگ، مس رومینہ خورشید عالم کو سیکرٹری ایچ آر اینڈ سول سوسائٹی، ریاض الحق کو صدر کسان ونگ، کامران مائیکل صدر منیارٹی ونگ، میاں منان صدر ٹریڈ ر ونگ،

مصدق ملک صدر پروفیشنل ونگ، نزہت ملک صدر ویمن ونگ، رمیش سنگھ روڑا جنرل سیکرٹری منیارٹی ونگ،قیصر احمد شیخ صدر بزنس اینڈ کامرس ونگ ہوں گے۔ 13رکنی اکنامک ایڈوئزر کونسل میں محمد شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، قیصر احمد شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، عائشہ غوث پاشا، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

پنجاب کے لئے رانا ثناء اللہ خان کو صدر، سردار اویس لغاری جنرل سیکرٹری، حنیف عباسی سینئر نائب صد جبکہ راجہ عتیق الرحمن، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق، راجہ قمر الزمان نائب صدور جبکہ عظمی بخاری سیکرٹری انفارمیشن فرائض سر انجام دیں گی۔مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا جنرل سیکرٹری، علی اکبر گجر کوسینئر نائب صدر،سلمان خان کو صدر مسلم لیگ (ن) کراچی جبکہ نصیر الدین محمود جنر ل سیکرٹری ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…