جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف مجھ سے کیا چاہتے تھے؟آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے کرکٹ کے بارے میں خیالات کیا ہیں؟شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں حیرت انگیز دعوے کردیئے‎

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف سٹار کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے اپنی کتاب میں وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت پر بھی تنقید کی، معروف کرکٹر نے اپنی کتاب میں کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف لڑائی کی لیکن کیا ان کا اپنا گھر صاف ہے، شاہد آفریدی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان کے ساتھی صاف ستھرے ہیں؟کیا ان کی جماعت صاف ستھری ہے، معروف کرکٹر نے اپنی کتاب میں کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے بہت سے لوگ عمران خان کا نام استعمال کر رہے ہیں،

شاہد آفریدی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا اپنا گھر صاف نہ ہو تو دوسروں پر چیختے اچھے نہیں لگتے۔واضح رہے کہ بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کر دئیے۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں کرکٹ لیجنڈز سمیت کسی کھلاڑی کو نہیں بخشا۔انہوں نے جاوید میانداد، وقار یونس، شعیب ملک سمیت اہم کھلاڑیوں ہر سخت تنقید کی اور اس کے علاوہ اہم رازوں سے بھی پردہ اٹھایا،میڈیا ‎رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ” گیم چیننجر” میں لکھا ہے کہ پہلا ون ڈے کھیلا تو عمر 16سال نہیں بلکہ 19 سال تھی۔جاوید میاں داد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی۔1999 میں چنئی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی گئی۔میاں داد کو بڑا کھلاڑی سمجھا لیکن وہ چھوٹے آدمی ہیں۔پریزنٹیشن تقریب میں مجھ سے زبردستی تعریف کروائی گئی۔جب کہ وقار یونس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ میرے خلاف لابنگ کرتے تھے۔وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے۔وقار یونس جب کوچ بنے تو ہر معاملے میں مداخلت کی اس لیے ان سے اختلافات رہے۔۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مجھے کہا تھا کہ آپ شیر کا سٹیکر بیٹ پر لگائیں۔انہوں نے آرمی چیف کے بارے میں لکھا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرکٹ پر بہت سے کمنٹیٹرز سے اچھا تجزیہ پیش کرتے ہیں۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے لیکن ا سکے باوجود ان کو کپتانی دی گئی۔شعیب ملک کانوں کے کچے تھے اور برے لوگوں سے مشورے لیتے تھے۔سلمان بٹ کو نائب کتپان بنانا بھی غلط تھا۔اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آ گئے تھے،شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے آپس کے تعلقات

ہمیشہ کشمکش کا شکار رہے۔،شاہد آفریدی نے ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا پہلے سے ہی علم تھا۔مظہر مجید نے فون مرمت کے لیے ایک دکان پر دیا تھا اور اتفاق سے دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا،مظہر مجید دکے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کیے گئے پیغامات ملے۔ٹیم مینجمنٹ کو ثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔میں نے یہ پیغامات وقار یونس سے بھی شئیر کیے۔میجنمنٹ یا تو خوفزدہ تھی یا پھر اسے ملک کے وقار کا خیال تھا۔یاور سعید نے پیغامات دیکھ کر بے بسی کا اظہار کیا۔یاور سعید نے مجھ سے پیغامات کی کاپی مانگنے کی بھی زحمت نہ کی۔عبدالرزاق نے بھی سلمان بٹ، محمد عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…