جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کا فیصلہ ، کونسا وزیر گھر جائے گا ؟ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کی واپسی کا اعلان بھی کر دیا

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی کابینہ میں پھر رد بدل کا فیصلہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری کرسی بھی چلی جائے تو کسی صورت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔

آئندہ دنوں میں وفاقی کابینی میں پھر ردو بدل ہو گی جو وزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ گھر جائے گا۔ اسد عمر سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں اور بہت جلد وہ کابینہ کا حصہ ہونگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنمائوں کیخلاف مقدمات پچھلی حکومتوں کے بنائے ہوئے ہیں اگر ہم ابھی احتساب سے پیچھے ہٹ گئے تو اپوزیشن کیلئے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ این آر او کا ہمیشہ سے مخالف رہاہوں ، اپوزیشن کان کھول کر سن لے میں کسی صورت کسی ایک فرد کو بھی این آر او نہیں دو ںگا ۔ عوام کا لوٹا ہوا پیسہ بہت جلد پاکستان واپس آئے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج (ہفتہ ) رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم کا مستحق افراد کو ذاتی چھت فراہم کرنے کا وعدہ وفا ہونے جارہا ہے اور عمران خان آج بروز ( ہفتہ ) کو رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا سنگ بنیا درکھیں گے ۔انہوںنے کہاکہ کم قیمت میں گھر کی فراہمی عوامی محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…