اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر قرآن مجید کی آیت شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں ان کیلئے‘‘۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ’’جو جھوٹی خبریں
پھیلاتے ہیں ان کیلئے‘‘۔عمران خان نے قرآن مجید کی دوسری سورۃ البقرہ کی 42ویں آیت کا حوالہ دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی شیئر کردہ قرآنی آیت کا ترجمہ ہے کہ ’’اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملائو اور سچی بات کو جان بوجھ کر نہ چھپائو ‘‘(سورہ البقرہ، آیت 42)