قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا شدید احتجاج ،سپیکر کا سخت ایکشن، بڑا قدم اٹھا لیا

2  مئی‬‮  2019

اسلام آباد ( آ ن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کے احتجاج کے بعد سپیکر نے اجلاس معطل کر کے وزراء کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے اجلاس شروع ہوتے ہی مسلسل تاخیر کا ذمہ دار سپیکر قومی اسمبلی کو قرار دیتے ہوئے بروقت اجلاس شروع کرنے کی درخواست کی ۔

جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس وقفہ سوالات کے دوران وزارت خزانہ سے متعلق سوالات کا جواب دینے کے لئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ سمیت وزیر مملکت برائے خزانہ اور پارلیمانی سیکرٹری خزانہ کی عدم موجودگی پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ خزانہ سے متعلق اہم سوالات کے موقع پر وزراء کی عدم موجودگی افسوناک ہے اس موقع پر خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کی ذمہ دار سپیکر قومی اسمبلی ہے ،بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر ایوان میں صرف ایک رکن بھی موجود ہوتو پھر بھی اجلاس بروقت شروع کیا جائے گا اور کورم کی نشاندہی نہیں کی جائے گی تاہم حکومت کی جانب سے اجلاس شروع ہونے میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے ،انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ بروقت تشریف لا کر اجلاس شروع کریں۔بعد ازاں سپیکر نے اپوزیشن کے احتجاج پر ایوان کی کارروائی معطل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کو وزارت خزانہ سے متعلق سوالات کا جواب دینے کے لئے وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…