اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے قانونی طور پر تیاری مکمل کر لی ہے، 15 مئی کو آصف علی زرداری کی پیشی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 مئی کو نیب کی کوشش ہے کہ آصف علی زرداری کی ضمانت میں توسیع نہ ہونے دی جائے اور اسی
دن ان کو گرفتار کر لیا جائے۔ نیب کی لیگل ٹیم ان کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کی پوری تیاری کے ساتھ کوشش کرے گی اگر عدالت نے ان ضمانت میں مزید توسیع نہ دی تو انہیں 15 مئی کو ہی گرفتار کر لیا جائے گا لیکن اگر ضمانت میں توسیع مل گئی تو پھر رواں ماہ کے اندر ہی ان کے خلاف نیب باقاعدہ ریفرنسز دائر کرکے انہیں گرفتار کرے گا۔