پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’بھارت نے پھر جارحیت کی تو پہلے سے بڑھ کرسخت جواب دینگے‘‘ پاک فضائیہ نے 27فروری کو آپریشن ’’سوفٹ ریٹارٹ‘‘ کے نام سے منانے کا اعلان کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ائر ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ 264 ویں ائر اسٹاف پریزنٹیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری

کو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں ‘‘آپریشن سوفٹ ریٹارٹ’’ کے نام سے یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع فراہم کیا ہم اْس کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ائرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی ہمارے عزم و حوصلے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین مثال ہے۔انہوں نے پاک فضائیہ کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کے جوان ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم و حوصلے، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں جب کہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔دوسری جانب امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نائیجیریا دورے کے اختتامی مرحلے میں لاگوس میں مصروف دن گزارا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے نائجیرین بحری جہاز کوررا، نائیجیرین نیوی کے ویسٹرن فلیٹ ہیڈ کوارٹرز اور نیول ڈاکیارڈ کا دورہ بھی کیا جب کہ اس دوران مختلف جگہوں پر نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نائجیرین جہاز پر آمد کے موقع پر امیرالبحر کو روایتی انداز میں اعزازی گارڈز نے سلامی پیش کی اور نیول چیف کو تربیتی، آپریشنل سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران نیول چیف نے نائجیرین میری ٹائم سرویلینس سسٹم کا معائنہ بھی کیا۔ڈاکیارڈ میں نیول چیف کو نائجیرین بحریہ کی جہازوں کی مرمت اور اس کی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف کا دورہ نائجیریا دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…