اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہاروں الرشید نے نجی ٹی وی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی سمجھ میں اب آجانا چاہیے کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تل گئی ہے اور جو اس سے ٹکرائے کا اس کا انجام انتہائی خوفناک ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید نے مزید کہا ہے کہ یہاں
ریاست کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ دینی مدارس کو تحویل میں لینے سے جہاں طالب علموں کے نان نفقے کا خیال رکھیں گے وہیں وہاں موجود استاتذہ کی ویلفیئرکا بھی خیال رکھنا بے حد ضرور ی ہے ۔ حکومت کو سرکاری مدارس اپنی تحویل میں لینے پر مولانا فضل الرحمان انہیں تنگ کریں کہ وہ اس سلسلے میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کر چکے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان کتنا جوش دیکھاتے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ وہ صرف دھمیکیاں دیتے ہیں جبکہ عملی ہمت کا مظاہرہ نہیں کریں گے ۔ سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کر سکتے ہیں تاہم ایسی صورتحال سے ریاست کو خبردار رہتے ہوئے بروقت کاروائی کرنے ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے کافی طویل بریفنگ میں ریاست کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی اور شرپسند عناصر کو سدھرنے کا کہا ورنہ دوسری صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کا عندیہ دیا تھا ۔ترجمان پاک فوج آصف غفور نےدینی مدارس کو وزارت تعلیم کی تحویل میں دینے اور حکومتی سطح پر چلانے سے متعلق بھی بات کی تھی ۔