اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی تھی ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوا دیاہے اور اسے دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے فی الحال قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا رمضان المبارک میں کام کے اوقا ت کم کر کے صبح دس بجے سے لے کر شام 4 بجے تک کر دیئے گئے ہیں تاکہ کام کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی واقع نہ ہو ۔