بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رات گئی بات گئی۔۔۔!!! سانحہ ساہیوال کے متاثرین انصاف کیلئے اس وقت کہاں کہاں دھکے کھارہے ہیں؟افسوسناک صورتحال

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) سانحہ ساہیوال کے متاثرین انصاف کیلئے دربدر، ورثا نے  جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اول تو آئی جی پنجاب کو واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں تھا۔

تاہم جب جے آئی ٹی بن گئی تو اس نے اصل ملزمان کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کی، سی ٹی ڈی نے بھی جائے وقوعہ پرموجود شواہد ضائع کردیئے، جے آئی ٹی کو ملزمان کا بخوبی علم تھا، لیکن اس نے ملزمان کو جانتے ہوئے بھی متاثرین کو شناخت پریڈ کیلئے طلب کیا، لہذا جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی، وفاقی حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اختیار ہے، لیکن حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، لہذا سپریم کورٹ سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہے۔رواں سال 19 جنوری کو ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے دن دیہاڑے ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار 4 نہتے افراد کو جعلی مقابلہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ہلاک شدگان میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل تھیں۔ پولیس نے پہلے مقتولین کو دہشت گرد قرار دیا تاہم تحقیقات میں وہ بے گناہ عام شہری ثابت ہوئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…