جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت سب کچھ کر رہی ہے لیکن نہیں کر رہی تو ”کیا“ نہیں کر رہی؟ حکومت اور عسکری ادارے دونوں ایک پیج پر ہیں لیکن کس ایشو پر دونوں کے بیانئے میں فرق ہے؟ کیا حکومت مسئلے کی سنگینی سے واقف نہیں یا پھر ”لائٹ“ لے رہی ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے 80 کلو میٹر دور کیگینڈا نام کا ایک گاؤں ہے‘ گاؤں کے لوگ جنگل کے اندر دو کلومیٹر کی سڑک چاہتے تھے‘ یہ برسوں حکومت سے مطالبہ کرتے رہے لیکن یہ گاؤں اور یہ سڑک حکومت کی ترجیحات کی فہرست میں شامل نہ ہو سکی‘ آخر تنگ آ کر گاؤں کا ایک چوکیدار نکولس میوشامی اُٹھا اور اُس نے خود اپنے ہاتھوں سے راستہ بنانا شروع کر دیا‘

گاؤں کے کسی شخص نے اُس کا ساتھ نہ دیا لیکن اُس اکیلے شخص نے جنگل کاٹ کر سڑک بنا دی‘ میوشامی کی اس چھوٹی سی کوشش کو پرفارمنس کہتے ہیں اور یہ وہ سپرٹ‘ یہ وہ جذبہ ہے جو ہماری اس گورنمنٹ میں مسنگ ہے‘ حکومت سب کچھ کر رہی ہے لیکن نہیں کر رہی تو کام نہیں کر رہی‘ یہ جب تک میوشامی کی طرح پرفارم نہیں کرے گی‘ یہ اُس وقت تک اسی طرح ٹامک ٹوئیاں مارتی رہے گی‘ آج آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے بہت دلچسپ نکتہ اٹھایا، یہ نکتہ کسی حد تک درست ہے‘ آپ خواہ پورے پاکستان کو ای سی ایل پر ڈال دیں‘ ان کے خلاف نیب کے ریفرنس بنا دیں اور آپ خواہ سب کو اُلٹا لٹکا کر جوتے مارنا شروع کردیں لیکن ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے‘ حکومت کو عزت نہیں ملے گی‘ حکومت کو بہرحال ڈیلیور کرنا پڑے گا‘وزیراعظم کو بہرحال پرفارم کرنا پڑے گا۔ گو حکومت اور عسکری ادارے دونوں ایک پیج پر ہیں لیکن پی ٹی ایم کے ایشو پر دونوں کے بیانیے میں فرق ضرور موجود ہے‘ کیا حکومت مسئلے کی سنگینی سے واقف نہیں یا پھر یہ حسب معمول اس ایشو کو بھی لائیٹ لے رہی ہے‘ کیا ریاست نے پی ٹی ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا‘ اگر ہاں تو اس کی نوعیت کیا ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج پی ٹی ایم کے بارے میں انڈیا سے پیسے لینے کا الزام بھی لگایا،کیا حکومت کو یہ ایشو عالمی سطح پر نہیں اُٹھانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…