اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اس وقت چین میں موجود ہیں ،25اپریل کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچنے والے عمران خان کی صرف ایتھوپیا کے وزیر اعظم اور تاجکستان کے صدر سے ہی ملاقات ہو سکی ۔ ایک قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی درخواست کی تھی مگر یہ ملاقات نہ ہوسکی ۔
سابق سفارتکاروں نے ملاقات طے کرنے میں پاکستان کی ناکامی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سفارتی ناکامی قرار دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہیں ایسی درخواست کا کوئی علم نہیں ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ ملاقاتیں عام ہو تی ہیں کیونکہ مختلف ممالک کے سربراہان ایک ہی جگہ پر ہوتے ہیں ، عمران خان کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کےسربراہان، چینی صدر اور وزیر اعظم کے علاوہ کسی قابل ذکر سربراہ مملکت سے کوئی ملاقات نہ ہو ہو پائی۔