اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی، شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور ۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری کے رخصت پر ہونے کے باعث آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے تاہم حمزہ شہباز کیس میں پیشی کیلئے عدالت آئے ۔ عدالت نے صوبائی اپوزیشن لیڈر
کو روسٹرم پر بلایا اور استفسار کیا کہ آپ عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں ؟ حمزہ شہبازشریف نے جواب دیا کہ میں عدالت کے سامنے حاضر ہوں ۔ عدالت نے کہا کہ آپ کے والد شہبازشریف آج موجود نہیں ۔عدالت نے شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور جج نجم الحسن بخاری کی رخصت کے باعث سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔