پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مدارس کوختم یابند نہیں کرنا چاہتے لیکن ۔۔۔!!! وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بڑی اپیل کردی

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق نے کہا ہے کہ مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے،مدارس کوختم یابند نہیں کرنا چاہتے، اس میں بہتری کے لیے بات چیت لازم ہے۔

قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق نے کہاکہ مدارس سے متعلق منفی پروپیگنڈا ختم کیا جانا چاہیے، مدارس کوختم یابند نہیں کرنا چاہتے، اس میں بہتری کے لیے بات چیت لازم ہے۔پیر نورالحق نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کی بات کی ہے، مدینہ کی ریاست کے خدوخال کیاہیں ؟یہ راستہ دکھانا علما اور مشائخ کا کام ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے کہا کہ کچھ لوگ وزیر اعظم عمران خان کو یہودی کا ایجنٹ اور طالبان خان کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس سے متعلق بھی سازش کی جا رہی ہے کہ اسے بند یا ختم کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پشاور میں مدرسوں کی بندش کاصرف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایک آزاد فلاحی ریاست بنانااس حکومت کی ترجیح ہے قومی علماء کانفرنس میں پاکستان بھر سے مختلف علماء کرام نے شرکت کی، علما کی جانب سے درپیش مختلف مسائل سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا، اجلاس میں بین المسلک ہم اہنگی کو فروغ دینے ،نفرت انگیز لٹریچر کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور کے لئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا اور علماء کرام کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…