اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چین جانے کی دعوت قبول کرنے سےانکار،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اس وقت چین کے دورے پر ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے اسد عمر کو اپنے ساتھ چین جانے کی درخواست کی تھی لیکن اسد عمر نے معذرت کرلی۔واضح رہے اسد عمر
کو وزارت خزانہ سے الگ کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان انہیں وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے سے اب تک قاصر ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان، اسد عمر کو ان کی پسند کی کوئی بھی وزارت دینے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم سابق وزیر خزانہ اسد عمر اب تک وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے راضی نہیں ہوئے۔شیخ رشید بھی انہیں منانے میں تاحال ناکام نظر آتے ہیں۔