اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈی پورٹ ہونے کے باوجود واپس نہ لینے پر امریکہ کی پاکستان پر نئی پابندیاں

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے ملک سے ڈی پورٹ ہونے والی شہریوں کو واپس نہ لینے پر پاکستان پرنئی ویزہ پابندیاں عائد کردیں۔ امریکہ کی جانب سے 10 ایسے ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جنہوں نے ڈی پورٹ ہونے والوں یا ویزے کی مدت سے زیادہ عرصہ امریکہ میں قیام کرنے والے اپنے شہریوں کو واپس لینے سے انکار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں قونصلر آپریشن فی الحال تبدیل نہیں کیا جائے گا تاہم امریکہ پاکستانی شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک سکتا ہے۔ امریکہ پاکستان سے قبل 9 ممالک پر ویزہ پابندیا إعائد کرچکا ہے۔ امریکہ نے گھانا اور گیانا پر 2001 میں ، گیمبیا پر 2016 ، کموڈیا، اریٹیریا ، گنی، سیرالیون پر 2017 اور برما اور لاس پر 2018 میں پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔امریکہ کے امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ کے سکیشن 243 ڈی کے تحت امریکی وزیر خارجہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ کسی ایسے ملک کو جس نے ہوم لینڈ سیکرٹری کے کہنے پر اپنے شہری کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہو اسے امیگریشن یا نان امیگرنٹ ویزہ کا اجرا بند کرے۔نئی ویزہ پابندی کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں قونصلر آپریشن جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویزا پالیسی دونوں ممالک کا باہمی معاملہ ہے جس پر بات چیت جاری ہے ، ابھی اس معاملے کی زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔امریکہ کی جانب سے ویزہ پابندیوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک پر جب پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو ان آفیشلز کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جو ان وزارتوں سے متعلق ہوتے ہیں جو امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے لوگوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں ۔ اس کے بعد ان آفیشلز کے اہلخانہ اور پھر دوسری وزارتوں کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…