اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز مشرف کا یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہتر ہے ، خاندان کے افراد کے مطابق پرویز مشرف یکم مئی کو واپس آنے کو تیار ہیں ،وطن واپسی کنفرم ہونے پر خصوصی عدالت
میں سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس سماعت کیلئے مقرر ہے ،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر خصوصی عدالت کوسابق صدرکے بغیر فیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔ان کی آمد کی اطلاع سامنے آتے ہی پرویز مشرف کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔