بیجنگ(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دوسری بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس میں شرکت کی،جس میں ہفتہ کو چینی صدر شی جن پنگ نے عمران خان کا انٹرنیشنل کنونشن سنٹر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا،وزیراعظم نے چین کے میگا منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے5 نکات پیش کردیے،کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہیں۔گول میز کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ جب عمران خان چین کے دورے پر پہنچے تھےتو چینی حکومت کی کوئی بھی قابل قدر شخصیت استقبال کیلئے نہیں آئی،بیجنگ میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسٹر لی نے وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ائیرپورٹ پر استقبال کیاتھا جس پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔