پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چین سے آزاد تجارتی معاہدہ معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(سی پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(یف بی آر)نے چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے فیز ٹو کومعیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیاہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے اس حوالے سے سیکرٹری تجارت کو خط لکھ کرتحفظات سے آگاہ کردیا ہے، چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلے مرحلے میں ہی 45 فیصد ٹیرف لائنز پرڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ دے رہا ہے اور پاکستان اب چین

سے اشیاکی درآمد کیلئے 75 فیصد ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دے گا، اس کے نتیجے میں معاہدے کے پہلے سال ہی ٹیکس ریونیو کی مد میں 60 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔خط میں بتایا گیا ہے کہ دوسری اور تیسری کٹیگری کے مرحلہ وار اطلاق سے پندرہ سال کے دوران پاکستان کو چائنیز اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ و رعایات دینے سے 264 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا، جب کہ پاکستانی مصنوعات کے لئے چین ترجیحی منڈی نہیں بن سکے گا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…